بنٹوال 5؍جولائی (ایس او نیوز) ایسالگتا ہے کہ جنوبی کینر اضلع میں چل رہی تشدد کی وارداتیں جلد رکنے والی نہیں ہیں۔ گزشتہ قریب ڈیڑھ ماہ سے کچھ تعلقہ جات میں نافذ امتناعی احکامات کے باوجود تشدد کی اکا دکا وارداتیں تھوڑے تھوڑے وقفے سے انجام دی جارہی ہیں۔
تازہ واردات بنٹوال کے بی سی روڈ پر پیش آئی ہے جہاں پر شرتھ نامی ایک آر ایس ایس رضاکار کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا گیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ رات کے وقت جب شرتھ اپنی لانڈری بند کرکے گھر کی طرف جارہا تھا تو کچھ نامعلوم لوگوں کے ایک گروہ نے اس پرچاقو سے حملہ کردیا اوراسے زخمی کرنے کے بعدحملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے۔ جبکہ شرتھ کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور معاملہ درج کرنے کے بعد علاقے میں حفاظتی انتظامات میں اضافہ کردیا ۔